ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکہ کا قطر کے ساتھ ایک ارب ڈالرسے زیادہ کا دفاعی معاہدہ؛سعودی سمیت گلف ممالک کو جھٹکا

امریکہ کا قطر کے ساتھ ایک ارب ڈالرسے زیادہ کا دفاعی معاہدہ؛سعودی سمیت گلف ممالک کو جھٹکا

Sat, 04 Nov 2017 15:17:53    S.O. News Service

دبئی  4/نومبر (ایس او نیوز/ایجنسی) خلیج میں جاری تنازعہ کے بائوجود امریکی حکومت نے قطر کے ساتھ ایک ارب دس کروڑ ڈالر کے دفاعی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  واشنگٹن قطر کو ایف 15 طیاروں کی فراہمی کرے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ امریکہ قطر کے لڑاکا طیاروں کیلئے زمینی تنصیبات بھی قائم کرے گا اور لڑاکا طیاروں کی سروس کیلئے بینکرز کو مزید جدید بنائے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ان لڑاکا طیاروں کی مرمت کے ساتھ ساتھ سائبر سیکورٹی سروسز کے لئے تربیتی مراکز بھی قائم کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ خلیجی ممالک نے گزشتہ 5 ماہ سے قطر  کا بائیکاٹ کررکھا ہے اور اس پر خطے میں دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے۔

جون میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے دورہ ریاض کے موقع پر کہا تھا کہ قطر کئی عرصے سے دہشت گردی کی فنڈنگ کررہا ہے اور اسے ایسا کرنے سے فوری طور پر روکنا ہوگا۔


Share: